13 مئی 2011 - 19:30

افغانستان میں طالبان کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگۓ ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آيا ہےکہ طالبان کے ان جنگجوؤں کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج نے متعدد کارروائیوں میں کاپیسا ، قندھار اور فراہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں ہلاک کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل ہیں اور ان سے ہتھیار بھی برآمد ہوۓ ہیں۔ ادھر نیٹو کے حملوں میں بارہ سالہ افغان نوجوان جاں بحق ہوگيا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان مشرقی افغانستان میں واقع صوبۂ ننگر ہار میں نیٹو کی کارروائی میں مارا گيا ہے۔ واضح رہےکہ افغانستان میں حالیہ چند مہینوں کے دوران غیر ملکی فوجیوں کی بمباری میں سیکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔ افغان صدر حامد کرزئي نے بارہا غیر ملکی فوجیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت